سونا خریدنے والوں کیلئے اہم خبر، فی تولہ سونے کی قیمت کیا ہوگئی؟

کراچی(پی این آئی)عالمی مارکیٹ‌ میں‌ اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں‌ مستحکم رہی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کے اضافے سے 1895ڈالر کی سطح پر پہنچنےکے باوجود پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 111750 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 95808روپے پر مستحکم رہی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1500روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1286روپے پر مستحکم رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں