لاہور(آئی این پی) شوقین شہریوں کیلئے اچھی خبر،نمبرپلیٹس بنانے والی کمپنی نے اپنے نام کی من پسند نمبر والی وینیٹی پلیٹس شروع کرنے کے لئے محکمہ ایکسائز کو مراسلہ بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل محکمہ ایکسائز کی جانب سے این آر ٹی سی کو نمبرپلیٹس بنانے کا کنٹریکٹ دیا تھا جس پرٹرائل بیسز پرروزانہ اجرا کیا جارہا ہے جبکہ جلد ہی افتتاح کے بعد روزانہ اوسطا 20ہزار پلیٹس جاری کی جائیں گی۔متعلقہ کمپنی نے اپنے نام، من پسند نمبر والی وینیٹی پلیٹس شروع کرنے کے لئے مراسلہ محکمہ ایکسائز کو بھجوا دیا ہے۔ جلد وینیٹی پلیٹس کے منصوبہ کا آغاز کیا جائے تاکہ شہریوں کومن پسند ناموں والی پلیٹس فراہم کی جاسکیں۔ من پسند نمبروں والی پلیٹس سے محکمہ ایکسائز کی کمائی میں اضافہ ہوگا۔ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ نمبرپلیٹس بنانے والی کمپنی کی جانب سے وینٹی پلیٹس شروع کرنے کی سمری سیکریٹری ایکسائز کوبھجوا دی گئی ہے۔وینٹی پلیٹس سے کیا کیا فوائد ہوسکتے ہیں اسی حوالے سے تمام ڈائریکٹرز سے مشاورت بھی کی جائیگی اور ای چالاننگ کے لئے سیف سٹیز کی رائے بھی لی جائے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں