لاہور (پی این آئی) مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب پیشی کے موقع پر پنجاب حکومت نے نیب لاہور کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت نے نیب کو سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔رینجرزاورپولیس نیب آفس اورگردونواح میں تعینات
کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ پنجاب حکومت نے رینجرزکی خدمات لینے کے لئے وزارت داخلہ کوخط لکھا دیا۔صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ صوبائی وزیرنے کہاامن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کےخلاف سخت ایکشن ہوگا۔کوررونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔ واضح رہے کہ نیب لاہور کی جانب سے پنجاب حکومت کو درخواست دی گئی تھی جس میں نیب کو ریڈ زون قرار دینے کے ساتھ ساتھ رینجرز اور پولیس تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔۔۔۔ مریم نواز خطرناک کھیل کھیل رہی ہیں،26 مارچ کی نیب میں پیشی پر حکومت نے خبردار کر دیا اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز خطرناک کھیل کھیل رہی ہیں، وہ احتساب سے بچنے اور اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے قومی اداروں پر لشکر کشی اور اشتعال انگیزی کے کلچر کو فروغ دے رہی ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اگر یہ روایت چل پڑی تو پھر ہر کوئی جتھے لیکر اداروں پر چڑھائی کر کے اپنے مرضی کے فیصلے لینا شروع ہو جائے گا، وزیراعظم عمران خان کو سب سے زیادہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے، ان کی ولولہ انگیز قیادت میں موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کیلئے خلوص نیت کے ساتھ کام کر رہی ہے،
وزیراعظم چاہتے ہیں کہ عوام پر بجلی اور گیس کی قیمتوں کا کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، براڈشیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ کا جائزہ لیں گے، رپورٹ میں حقائق سامنے آ جائیں گے، جو لوگ بھی ملک کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہوئے ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے قائدین نے ہمیشہ اقتدار میں آ کر اداروں کو مفلوج کیا اور قانون کو اپنے ماتحت رکھنے کی کوشش کی، کوئی بھی ادارہ بلائے تو آپ کا آئینی فرض بنتا ہے کہ آپ اس کے سامنے پیش ہوں، مریم نواز نیب کے سوالات کا جواب دینے کی بجائے اس پر لشکرکشی کی تیاری کر رہی ہیں، وہ پہلے بھی نیب پر پتھراؤ کر چکی ہیں، اگر کسی نے بھی ملک کی امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی تو قانون نافذ کرنے والے ادارے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کریں گے۔ شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ متضاد بیانیے کی وجہ سے قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے، لیگی قائدین نے ہمیشہ حالات کے مطابق اپنا موقف بدلا ہے، جو چیز انہیں سوٹ کرتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ جمہوریت کی فتح ہے لیکن جب بات ان کے خلاف آئے تو یہ اداروں پر الزام تراشی اور چڑھائی کرنے کی باتیں شروع کر دیتے ہیں، سب جانتے ہیں کہ نواز شریف نے ہمیشہ بیساکھیوں کے سہارے سیاست کی اور آج انقلابی بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں
نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی، انہوں نے ہمیشہ وہ کام کئے جس سے ان کی ذات کو فائدے ملے، ان لوگوں نے غیرقانونی کام کئے اور غیرقانونی اثاثے بنائے، اب جب ادارے انہیں وضاحت کیلئے بلاتے ہیں تو یہ جتھے لیکر پہنچ جاتے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں