بلاول نے کس خاندان کی بات کی؟ شبلی فراز نے نام بتا دیا

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ،ملک کی بقاء کیلئے افواج پاکستان اور سول فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہیں یہ قوم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بلندیوں کو چھوئے گی ۔ بلاول نے جس خاندان کی بات کی وہ شریف

خاندان ہے،مولانا فضل الرحمان رینٹ اے کرائوڈ کے کاروبار میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان ہمیں ہتھیلی میں رکھ کر نہیں ملا پاکستا ن کو بنا نے کیلئے ہمار ے آبائو اجداد نے بڑی قربانیا ں دی جس کے بعد ہمیں یہ ملک حاصل ہو ا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء کیلئے افواج پاکستان اور سول فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہیں ،ایسے پاکستان کیلئے کوشاں ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو ،ایسے معاشرے کی تشکیل دینگے جہاں ہر کوئی معاشی ترقی کا خواب پورا کر سکے ،طاقتوروں اور اشرافیہ کو قانون کے تابع لائیں گے ، پاکستان تحریک انصاف نے معاشی ناہمواری کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں ، ڈھائی سال کے عرصے میں ملک کو درست سمت پر گامزن کیا ہے ۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ماضی میں سیاسی حکومتوں نے اپنی چھتری تلے مافیاز کو پروان چڑھایا گیا ،کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر کا دامن تھامے رکھنا ہو گا ،یہ قوم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بلندیوں کو چھوئے گی ۔ دریں اثناء میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر شبلی فراز نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سوچ رکھنے والی جماعتوں کے اتحاد کا ایک ہی مقصد تھا ذاتی مفاد کا دفاع ،عوام نے ان جماعتوں کو پزیرائی نہیں دی سب کو معلوم ہے بلاول نے جس خاندان کی بات کی وہ شریف

خاندان ہے مسلم لیگ ن کاروبار کو دوام دینے کے لیے بنی تھی۔ ا نہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان رینٹ اے کرائوڈ کے کاروبار میں ہیں، ملک کے اداروں کو کمزور کیا گیا تاکہ کرپشن کو چھپا سکیں، نوازشریف نے قانون سے فرار اختیار کر لی جب بھی ان پر سخت وقت آیا ملک سے بھاگ گئے براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور پھر اس کی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کریں گے براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے سوچ قانون کو گھر کی لونڈی سمجھے وہ سیاست نہیں کررہی قانون ان سے سوالات کا جواب پوچھ رہا ہے لیکن یہ لشکر کشی کررہے ہیں۔۔۔۔

close