حکومت تیاری کر لے، یوسف رضا گیلانی چئیرمین سینیٹ بن جائیں گے، ماہر قانون دان نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعزاز احسن نے کہا حکومت کو تیاری کر لینی چاہیے، یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ بن جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھے

قانونی مسائل پر کوئی شک نہیں، حکومت کو تیاری کر لینی چاہیے، اگر یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ بن گئے تو حکومت کے لیے بڑی ہزیمت ہو گی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی ڈی ایم پیپلز پارٹی کو اپنے اتحاد سے علیحدہ کر دیتی ہے تو اپنے پاوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا ہے، یہ پی پی کو پی ڈی ایم سے نکالیں گے تو پچھتائیں گے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز اب تک پی ڈی ایم کو ڈکٹیٹ کرتی تھیں، گوجرانوالہ میں جاکر انہوں نے اعلان جنگ کیا اور کسی کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کوآصف زرداری کو سننا چاہیے، ہمیں کہتے ہیں استعفے دیں اور جیل بھی جائیں، نواز ?شریف۔ اسحاق ڈار باہر بیٹھے ہیں، کم از کم اسحاق ڈار کو ہی بھیج دیں، وہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے تک نہیں آئے۔ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے یہاں تک کہہ دیا کہ ہم پاکستان کھپے نہیں کہیں گے، مریم نواز بھی وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتی ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی منتخب ہوگئے اگر گیلانی چیئرمین سینیٹ بن جاتے تو حکومت کو ٹھوکر لگتی۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا نواز شریف پپ پناہ گاہ میں بیٹھے ہیں، پی ڈی ایم میں یہ لوگ ہر بات اپنی کرتے ہیں، پی ڈی ایم میں بلاول کے موقف کو بھی سنا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں