چینی، آٹا، دودھ، انڈے، دالیں، آلو، ٹماٹر، ایک ہفتے کے دوران کون سی چیز کتنی مہنگی ہوئی؟ سرکاری رپورٹ جاری

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آبادمیںادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں حالیہ ہفتے چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے 36 پیسے پر پہنچ گئی اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 6 پیسے اضافہ ہوا جب کہ آلو کی فی کلو قیمت 89 پیسے، تازہ دودھ

ایک روپے 45 پیسے، دہی ایک روپے 37 پیسے فی کلو اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 9 روپے 76 پیسے مہنگا ہوا۔اسلام آباد میں سرکاری ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دال ماش کی فی کلو قیمت میں 2 روپے اور دال چنا 74 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جب کہ ایک ہفتے کے دوران انڈے 16 روپے 38 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.57 فیصد کمی ہوئی جس کی بڑی وجہ لہسن 15روپے 12 پیسے فی کلو سستا ہوا جب کہ چکن کی فی کلو قیمت میں 7روپے 81 پیسے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 31 روپے 29 پیسے سستا ہوا ۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گھی سمیت 26 اشیا ضروریہ مہنگی ہوئیں اور 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی جب کہ 18 میں استحکام رہا اور ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 13.48 فیصد پر آگئی۔۔۔۔ حساب برابر ہو گیا، یوسف رضا گیلانی کی شکست پر سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے، حیران کن بات کہہ دی اسلام آباد(پی این آئی ) حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ۔پریزائیڈنگ افسر کے مطابق 98 سینیٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ نے چئیرمین سینیٹ کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہوئے، یوسف

رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔حکومتی سینیٹرز نے چئیرمین سینیٹ کا اعلان ہوتے ہی جشن منانا شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔صادق سنجرانی ایک بار پھر چئیرمین سینیٹ بننے میں کامیاب ہو گئے جب کہ اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کے بھی سات ووٹ مسترد ہوئے تھے گیلانی کے بھی سات ووٹ مسترد ہو گئے،حساب برابر کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سنجرانی کے 48 ووٹ نکلے اور گیلانی کے 42 ووٹ نکلے لیکن خفیہ کیمروں کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔حامد میر نے مزید کہا کہ مانیں یا نہ مانیں پی ڈی ایم کے سات ووٹروں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ دھوکہ کیا ۔۔واضح رہے کہ آج ،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا ، جس کے بعد انہوں نے نئے سینیٹرز کو دستخط کے لیے بھی بلایا۔اس سے قبل چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے انتخابات کیلئے بلائے گئے اجلاس کے دوران پولنگ بوتھ کے اندر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا انکشاف ہوا جس سے اپوزیشن نے خوب شور شرابا کیا ۔ے اپوزیشن رہنمائوں سینیٹر مصدق ملک اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کیمرے میڈیا کو دکھانے کے بعد نکال دیئے اور معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا

الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ نوٹس لے،یہ آرٹیکل 62 اور 63 کا کیس ہے جس کا ذمہ دار صادق اور امین نہیں رہا، پی ٹی آئی کو اپنے سینیٹرز پر اعتماد نہیں اس لیے کیمرے لگوائے جن کا رخ ووٹر کے چہرے اور بیلٹ پیپر کی طرف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close