وزیراعظم نے ہر رکن اسمبلی کو 50کروڑروپے کی پیشکش کیوں کی؟ خاتون رکن اسمبلی بھی میدان میں آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی سیمی بخاری کاو یڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ وزیراعظم نے ہر رکن کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے کی بات کی تھی۔جیونیوز کے مطابق ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایسی کوئی بات نہیں کہ

مرد ارکان کو زیادہ فنڈز ملیں گے اور خواتین ارکان کو فنڈز نہیں ملیں گے۔سیمی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نے خواتین ارکان سے کہا تھا کہ وہ اپنے حلقے کیلئے ترقیاتی منصوبہ بنا کر لائیں انہیں بھی فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔ سینیٹ الیکشن سے قبل منڈی لگ گئی، وزیراعظم پر 50،50کروڑ دے پر ووٹ خریدنے کا الزام لگ گیاسینیٹ الیکشن سے قبل منڈی لگ گئی، وزیراعظم پر 50،50کروڑ دے پر ووٹ خریدنے کا الزام لگ گیا اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ نے کہا کہ حکومت اگر اتنی ہی سنجیدہ ہے تو ان الیکشن کے بعد جو پارلیمانی پارٹی ہوتی ہے جس میں اپوزیشن اور حکومت کے بھی ارکان ہوتے ہیں، یہ اُس کو اسمبلی میں لے کر آئیں اور آئینی ترمیم پر سنجیدگی سے بات کریں۔انہوں نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بات سنجیدگی سے نہیں کرتے۔ اسمبلی کا جتنا بھی بزنس ہے یہ اُسے بلڈوز کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور عین وقت پر وہ چیز لے کر آتے ہیں جو صرف ان کو سوٹ کرتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف یہ لوگ ترمیم کی بات کرتے ہیں ، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ ان کے وزرا کا لب و لہجہ ٹھیک ہو۔ان کے وزرا اپنی کُرسیوں پر کھڑے ہو کر اپوزیشن رہنماؤں کو گالیاں دیتے ہیں۔آج ان کے اپنے رہنما ناراض ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رکن

قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ نے کہا کہ اتنے کم وقت میں آئینی ترمیم نہیں ہو سکتی ، اس معاملے کو پارلیمانی پارٹی میں لا کر سب کی رائے لے کر باقاعدہ طور پر منظور کروایا جانا چاہئیے۔ علی گوہر بلوچ نے کہا کہ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ ان کو سنجرانی صاحب کے ٹائم پر بھی یہ بات یاد رکھنی چاہئیے تھی۔میں ان کو یہ بھی کہہ رہا ہوں کہ سینیٹ میں منڈی لگ گئی ہے ، 50،50 کروڑ کے فنڈ وزیراعظم جاری کر رہے ہیں اور 25 ، 25 کروڑ کے فنڈز وزیراعلیٰ پنجاب جاری کر رہے ہیں۔انہوں نے خرید و فروخت تو شروع کر دی ہے، سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت اب بھی ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں