یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کیساتھ ڈیل کرنیوالے اراکین اسمبلی کون نکلے؟ حکومتی ترجمان نے ہی پول کھول کر رکھ دی

لاہور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان اظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کے ساتھ ووٹ کی ڈیل کرنے والے ایم این ایز کا تعلق کراچی سے ہے۔اظہر مشوانی نے ووٹوں کے لین دین اور انہیں ضائع کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو میں آپ واضح طور پر دیکھ

سکتے ہیں کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کا بیٹا کم از کم چار ایم این ایز کو سینیٹ انتخابات کے لیے خرید رہا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں اظہر مشوانی نے کہا ’ بظاہر گیلانی کے ساتھ ویڈیو میں کراچی کے 2 ایم این ایز فہیم خان اور کیپٹن جمیل ہیں۔‘خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ پی ٹی آئی ایم این اے سے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ کا سودا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی حیدر گیلانی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بھی بتا رہے ہیں۔ ہم 4 لوگ تو پکے ہیں، یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں کی والد کیلئے ووٹ خریدنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، اپوزیشن کیلئے بڑا جھٹکا سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مبینہ ویڈیو گزشتہ ہفتے کی ہے جس میں سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی اسلام آباد سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار اپنے والد یوسف رضا گیلانی کے لیے ووٹ خریدنے کی بات کر رہے ہیں ، جس میں ایک رکن اسمبلی کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی جارہی ہے کہ ہم 4 لوگ تو پکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ویڈیو مبینہ طور پرعلی حیدر گیلانی پی ٹی آئی ایم این اے کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتا رہے ہیں کہ کس طرح بیلٹ پیپر پر چیک یا کراس کا نشان لگاتے ہوئے ایک سے زائد نمبرز درج کرنے ہیں جس کی وجہ سے ان

اراکین کا ووٹ ضائع تصور کیا جائے گا۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے تھے ، جن کے مطابق سال 2018ء کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ارکان کو بلا کر نوٹوں کے انبار لگا کر خریدا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے سینیٹ انتخابات 2021اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز دی جس کی اپوزیشن نے مخالفت کی تاہم سینیٹ انتخابات میں منڈی کیسے لگتی ہے اس حوالے سے 2018 کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی۔ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو نوٹ گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے یہ خرید و فروخت 20 فروری 2018ء سے دو مارچ کے دوران کی گئی تاہم بعد ازاں پی ٹی آئی نے تحقیقات کے بعد ووٹ بیچنے والے 20 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

close