شاہ محمود قریشی کا پی ڈی ایم کی قیادت سے سوال، بے نظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں مولانا فضل الرحمن کیوں نہیں آئے؟

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیںکہ ہندوستان پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ،پاکستان کی افواج دہشتگروں کا بھر پور مقابلہ کر رہی ہے، ملکی سلامتی کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے

ہونگے ،سوال کرتا ہوں لاڑکانہ جلسے میں مولانا فضل الرحمن کیوں نہیں آئے؟ پہلے دن سے کہ رہا ہوں پی ڈی ایم کی صفوں میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے،مفادات کی بنیاد پر بننے والا پی ڈی ایم جلد اپنے انجام کو پہنچتا نظر آرہاہے ۔اتوار کو و زیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کررے ہوئے کہاکہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیںکہ ہندوستان پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا،عالمی برادری کو آگاہ کیا کہ ہندوستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے اربوں روپے مختص کئے ہیں ،ہندوستان افغانستان کے امن مشن میں بھی رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہاہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی افواج دہشتگروں کا بھر پور مقابلہ کر رہی ہے، ملکی سلامتی کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ میں سوال کرتا ہوں لاڑکانہ جلسے میں مولانا فضل الرحمن کیوں نہیں آئے؟ پہلے دن سے کہ رہا ہوں پی ڈی ایم کی صفوں میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پیشن گوئی کر رہا ہوں مفادات کی بنیاد پر بننے والا پی ڈی ایم جلد اپنے انجام کو پہنچتا نظر آرہاہے ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں کہ وہ استعفے کب دیں گے ، لاہور

اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے۔ انہوںنے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کوتکلیف پہنچ رہی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ دینے کیلئے پی پی ن لیگ ایک ہو گئے ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں