حکومت قانون کرایہ داری ترمیمی بل سینیٹ سے پاس کروائے۔ اجمل بلو چاسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نے اسمبلی سے بل پاس کروایا۔ خالد چوہدری، راجہ جاوید اقبال

اسلام آباد(پی این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکریٹری خالد چوہدری، مرکز جی نائن کے صدر راجہ جاوید اقبال، چیئرمین راج عباسی، نائب صدر شاہد عباسی، جنرل سیکریٹری نعیم عباسی، جی ایٹ ون کے جنرل سیکریٹری چوہدری عبدالغفار، فرحان خان، زاہد

حسین، سید حسنین شاہ اور ملک زبیر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز نے مشترکہ بل کے ذریعے قومی اسمبلی سے اسلام آباد کا قانون کرایہ داری کا بل پاس کروایا جس پر اسلام آباد کی تاجر برادری دیرینہ مسئلہ حل کروانے پر ان کی مشکور ہے۔پی ٹی آئی ٹریڈرز کے کوآرڈینیٹر اور ٹاسک فورس کے چیئرمین چوہدری ندیم الدین کی کاوشوں کے بھی معترف ہیں۔ 60 روز سے زائد اسمبلی سے بل پاس کروایا گیا ہے 90 روز کے اندرسینیٹ سے پاس کروانا ضروری ہے حکومت فوری طور پر سینیٹ سے بل پاس کرانے کے لئے جدوجہد کرے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور دیگر پارٹیاں بل پاس کروانے میں تعاون کریں گی کیونکہ تمام پارٹیوں کے انتخابی منشور میں قانون کرایہ داری کا نفاذ شامل تھا وقت آگیا ہے کہ وعدہ وفا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کاروبار برباد ہو چکے ہیں اس قانون کے نفاذ سے تاجروں کو کچھ ریلیف ملے گا اور مسائل میں کمی آئے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ کا اجلاس فوری طور پر طلب کرکے قانون کرایہ داری کا ترمیمی بل پاس کروایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close