کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈ شاہد خان آفریدی کی اپنی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کی تصویر احترام اور محبت سے بھرے جذباتی الفاظ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق
کپتان اور ان کی صاحبزادی مسکرارہے ہیں اور بیٹی نے اپنے والد کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے۔شاہد آفریدی نیسوشل میڈیا پر تصویر شیئرکرنے کے ساتھ ہی اپنے مداحوں کو یہ بھی بتادیا کہ میری پیاری بیٹی کا یوم پیدائش ہے۔تصویر کے ساتھ لکھے گئے کیپشن میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کی عنایتوں پر شکر گزار ہوں، یہ مجھ پر کرم ہی ہے کہ میری بیٹیاں، میرے اردگرد ہی موجود ہیں۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے، میری پیاری بیٹی‘۔ اس کے بعد تو اس تصویر پر جنم دن کی مبارکبادوں کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ایک خاتون صارف نے شاہد آفریدی اور صاحبزادی کی اس پیاری سی تصویر اور خوبصورت کیپشن کو ’سچے مرد کا احترام قرار دیا۔وہیں ایک صارف نے لکھا کہ لالہ! آپ نے اچھا طریقہ اختیار کیا، بیٹی کی بیماری سے متعلق اڑائی گئی بات کو غلط ثابت کرنے کے لیے، اللّٰہ آپ کو کبھی اولاد کا غم نہ دکھائے، آمین۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں