کورونا وباء نے امریکہ میں تباہی پھیلا دی، 7 روز میں کتنے لاکھ نئے کیسز سامنے آ گئے؟ خوف و ہراس پھیل گیا

واشنگٹن(پی این آئی)کورونا وباء نے امریکہ میں تباہی پھیلا دی، 7 روز میں کتنے لاکھ نئے کیسز سامنے آ گئے؟ خوف و ہراس پھیل گیا،امریکا میں کورونا کیسز بڑھنے کی رفتار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، 7 روز کے اندر 10 لاکھ نئے کیسز سامنے آگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق مشی گن اور واشنگٹن میں تعلیمی ادارے بند

کردیئے گئے جبکہ اجتماعات گھروں تک محدود کردیئے گئے۔ادھر کورونا کا شکار شخص سے ملاقات کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دو ہفتے کے لیے خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے اور وہ حکومتی امور گھر سے انجام دیں گے۔برطانوی ماہرین نے کورونا کی دوسری لہر میں بچوں کے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔روس میں کیسز بڑھنے پر آئس رنک کو کورونا مریضوں کے لیے عارضی اسپتال بنا دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں