کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے مزید تین افراد کی جان لیتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد 2687 تک پہنچادی ہے اور 12343 ٹیسٹ کروائے جانے پر 665 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلی ہائوس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا
کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد تعداد 2687 تک پہنچ گئی جو 1.8 فیصد شرح اموات بنتی ہے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 262 مریض صحتیاب ہوئے جو اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 140812 ہوچکے ہیں جوکہ 95 فیصد شرح بحالی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ اس وقت 7335 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 7021 گھروں میں، 4 آئسولیشن مراکز اور 310 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 283 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 35 کو وینٹی لیٹرزپر منتقل کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ 665 نئے کیسوں میں سے 503 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 190، ضلع شرقی 166، ضلع وسطی 65 ، ضلع کورنگی 31 ، ضلع غربی 26 اور ضلع ملیر 25 شامل ہیں جبکہ حیدرآباد میں 40 ، بدین 24 ، شہید بینظیر آباد 12 ، جامشورو 11 ، سانگھڑ 10 ، دادو ، اور ٹنڈو الہیار 6-6 ، گھوٹکی 5، خیرپور اور شکارپور 4-4، لاڑکانہ ، قمبر اور ٹنڈو محمد خان 3-3، ٹھٹھہ اور مٹیاری 2- 2 ،سکھر ، سجاول اور عمرکوٹ ایک ایک کیسز ہیں۔ مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے پر زور دیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں