گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کا بھی فیصلہ، نیا سسٹم آن لائن روڈ سائن ٹیسٹ متعارف کرا دیاگیا

لاہور( این این آئی )پولیس نے ٹریفک قوانین اور اشاروں کے ٹیسٹ کو کمپیوٹرائزڈ کر کے نیا سسٹم آن لائن روڈ سائن ٹیسٹ متعارف کرا دیا، آئی جی پنجاب نے پورے صوبے میں سسٹم کو شروع کرنے کا حکم دیدیا،حکومت نے گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق سفارشی

کلچر کے خاتمے کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا، لاہور میں ابتدائی طور پر ڈرائیونگ لائسنس کے امیدوار سے ٹریفک اشاروں کے کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ کا سافٹ وئیر شروع کیا جائے گا، ڈی ایچ اے ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر پر کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ سسٹم شروع کیا جائے گا، جہاں آنے والے ہر شہری کا کیومیٹک سسٹم کے تحت اندراج کیا جائیگا، نئے سسٹم پر تمام کوائف شہری خود فیڈ کرائیں گے جیسے ہی کوائف مکمل ہونگے تو ٹریفک قوانین اور سائنز کا ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ ہوگا، امیدوار کے نام کے ساتھ نتیجہ سامنے آجائے گا۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے لاہور ٹریفک پولیس کے اقدام کو سراہا ہے اور یکم دسمبر سے پہلے صوبہ بھر میں متعارف کرانے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب حکومت نے گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلی پنجاب نیوزارت قانون کو قانون سازی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں،وزارت قانون گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے لیے ایک ماہ میں تجاویز تیار کرکے کابینہ کو پیش کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں