مولانا فضل الرحمان نے وفاقی کابینہ کو احمقوں کا مربہ قرار دے دیا، ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی ہے

لاہور(آئی این پی )جے یوآئی (ف)اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی ہے اختلاف رائے اصولوں پر کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، ہمیں احتیاط کا دامن تھامے رکھنا چاہیے،اس بات کا حق نہیں دے سکتے کہ ان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ بھی لیتے رہیں۔مولانا فضل

الرحمان نے کہاکہ ہمارا واضح موقف ہے 25جولائی 2018کو دھاندلی ہوئی،ہم حکومت کے جواز کو تسلیم نہیں کرتے ،ہم توہین آمیز رویوں کیخلاف ہیں، تنقید سے کوئی بالا تر نہیں ہے، میرے خیال میں قیامت کی علامت ہے کہ مسلم لیگی غدار ٹھہرے ، انہوں نے کہاکہ حکومت اپوزیشن کو اشتعال دلاتی ہے، کابینہ احمقوں کا مربہ ہے،ملک کو آئین کیمطابق چلایا جائے۔صدر پی ڈی ایم نے کہاکہ پچھلی حکومتیں پاکستان کو بلیک لسٹ سے نکال کر وائٹ میں لے گئی تھیں ،ملک معاشی لحاظ سے دیوالیہ ہو چکاہے،ناجائزحکومت ہم پر مسلط نہ کی جائے،دھاندلیاں نہ کی جائیں، آئین کی خلاف ورزی نہ کی جائیں،ملک میں بحران پیدا کیے جارہے ہیں،پی ڈی ایم کو توڑنے کی سازش کراچی میں ہوئی ،پی ڈی ایم قائم ہے اور اپنا پروگرام جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی قیادت عوام کی بات کرتی ہے، سیاست دان کا فرض ہوتاہے عام آدمی کا ترجمان بنے،استعفوں کا راستہ پی ڈی ایم کے لائحہ میں شامل ہے،پی ڈی ایم میں مشاورت کے ساتھ جومناسب سمجھا وہ کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close