نواز شریف، شہباز شریف یا حمزہ کو لے آئیں گوجرانوالہ میں ضمانتیں ضبط کرائیں گے، ن لیگی ارکان یونس انصاری نے چیلنج دے دیا

لاہور، ملتان(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ( ن )کے دوا راکین صوبائی اسمبلی نشاط ڈاہا اور یونس انصاری نے کہا ہے کہ ایاز صادق کے متنازع بیان کے بعد سرشرم سے جھک گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کوملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی ممبر صوبائی اسمبلی نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ مجھے بڑا دکھ ہوا جو

ایاز صادق نے بیان دیا، سابق سپیکر کے بیان سے میرا سر شرم سے جھک گیا ہے، اگر آپ لوگوں نے بھارت کو خوش کرنا ہے تو وہاں چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بطور(ن )لیگی مجھے آج شرم آ رہی ہے، نواز شریف اور ایاز صادق کے بیانیے سے پوری قوم کو دکھ ہوا۔ جو آپ لوگ کر رہے ہیں یہ ملک کے لئے بہتر نہیں ہے، میں نواز شریف اور ایاز صادق کے بیانیے کی مخالف کرتا ہوں۔ جبکہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یونس انصاری کا کہنا تھا کہ 35سال سے ہمارا خاندان سیاست میں ہے، میرے بھائی کو اللہ تعالی نے ایم پی اے بنایا، شرمندگی ہو رہی ہے کہ قومی اسمبلی میں کیا ہو رہا ہے، ٹانگیں کانپنے والے بیان پر ایاز صادق کو شرم آنی چاہیے تھی۔لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ ایاز صادق ملک دشمنوں کی بولی بول رہے تھے، چیلنج کرتا ہوں نواز شریف، شہباز شریف یا حمزہ کو لے آئیں گوجرانوالہ میں ضمانتیں ضبط کرائوں گا۔یونس انصاری کا کہنا تھا کہ جب یہ لندن میں نکلتے ہیں تو لوگ انکو چور چور کہتے ہیں، (ن) لیگ نے اداروں کے خلاف ہمیشہ بات کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں