بھانجی کے گھر سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات کا صفایا کرنے والا حقیقی ماموں پکڑا گیا

اسلام آباد (این این آئی)ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ گولڑہ شریف پولیس نے بھانجی کے گھر کا صفایا کرنے والا حقیقی ماموں گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم آصف نامی ماموں نے فلیٹ کی ڈپلیکیٹ چابی بنا رکھی تھی ، ملزم کے قبضہ سے گھر سے چوری شدہ رقم 10 لاکھ 73 ہزار روپے

550 کینڈین ڈالر ،طلائی زیورات دیگر چوری شدہ اشیاء کل مالیتی 35 لاکھ روپے برآ مد کرلئے گئے ،ملزم کو پولیس نے انتہائی کم وقت میں جیو گرافکس اور ٹیکنیکل بنیاد سے گرفتار کیا ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔۔کارروائی ڈی ایس پی سید سجاد حسین بخآری کی نگرانی میں ایس ایچ او گولڑہ شمس اکبر معہ آصف بھٹی اے ایس آئی و ٹیموں نے کی۔آئی جی اسلام آباد و ڈی آئی جی آپریشنز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں