سانحہ موٹروے کا مرکزی ملزم عابد ملہی گرفتار، کیا عبرتناک سزا دی جائے؟ بڑا عوامی مطالبہ آگیا

لاہور (پی این آئی) عابد ملہی کو سرعام پھانسی دی جائے، سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد عوام کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے ملزم کو گرفتار کر لیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ

ملزم کو سکٹ ترین سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔عوام کا مطالبہ ہے کہ ملزم عابد ملہی کو عبرت کا نشان بنایا جائے، خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانے بنانے والے اس شخص کو سرعام پھانسی دی جائے۔وزیراعظم سے اپیل کی گئی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملزم کو سرعام پھانسی کی سزا ملے۔اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ملزم کی گرفتاری میں کامیابی حاصل ہوئی۔ ملزم کو قانون کے مطابق سز دلوائیں گے، اسے عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کیلئے پولیس نے 1 ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد کامیابی حاصل کی۔سی آئی اے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملزم 5 مرتبہ مختلف مقامات پر پولیس کے چھاپہ مارنے پر فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا۔ تاہم اس مرتبہ خفیہ اداروں اور پولیس کی جانب سے باقاعدہ ریکی کرنے اور موثر حکمت عملی کے تحت ملزم کو ٹریس کیا گیا اور پھر پیر کے روز چھاپہ مار کر ملزم عابد کو گرفتار کر لیا۔یہاں واضح رہے کہ ایک ماہ قبل لاہور موٹروے پر ایک خاتون کو بچوں کے سامنے رات کے اندھیرے میں 2 ملزمان نے جنسی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ واقعے کے چند روز بعد ایک ملزم شفقت گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جبکہ اب دوسرا ملزم عابد ملہی بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان اور شہباز گل کی جانب سے بھی ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں