بغاوت کے مقدمے میں شریف خاندان کے اہم فرد کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی

گوجرانوالہ(این این آئی)گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے بغاوت کے مقدمے میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے ن لیگی رہنما کو 21 اکتوبر تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر گوجرانوالہ سیشن

کورٹ میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ارشد محمود نے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔عدالتی میں پیشی کے دوران سابق وزیر قانون محمود بشیر ورک اور پی ایم ایل ن یوتھ ونگ کے صدر شعیب بٹ بھی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ہمراہ موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close