یکم اکتوبر کے آغاز میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر حیرت انگیز کمی متوقع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اکتوبر سے پٹرولیم قیمتوں میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ، نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے سفارشات وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہیں۔اوگرا نے یکم اکتوبرسے حکومت کو پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔ اوگرا نے اپنی سمری میں بتایا کہ عالمی

منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کے پیش نظر پٹرولیم قیمتوں میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔ سمری میں یہ تجویز بھی دیگئی ہے کہ پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم یا برقرار رکھنے سے متعلق کل اعلان کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close