پاک چین دوستی کا ایک اور سنگ میل، جدید ایٹمی توانائی ٹیکنالوجی کا تجربہ کامیاب ہو گیا

کراچی(این این آئی) پاکستان میں چینی جوہری ٹیکنالوجی ہوالانگ وون کے استعمال سے بنائے گئے پہلے یونٹ کا ہاٹ فنکشنل ٹیسٹ کام یاب ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے K2یونٹ میں چین کی بنائی گئی ہوالانگ وون

ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ چین سے باہر پہلا ایسا یونٹ ہے جس میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ کمپنی نے مذکورہ یونٹ میں ہاٹ فنکشنل ٹیسٹس کام یاب ہونے کا اعلان کیا ہے۔چینی نشریاتی ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی رپوٹ میں مزید بتایا کہ اس کام یابی سے جوہری توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں جوہری ایندھن کی لوڈنگ اور پاور جنریشن کے گرڈ سے منسلک ہونے جیسے مراحل میں انتہائی اہم پیش رفت ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں