اسٹیل مل کے ملازمین کی بالآخر سنی گئی،بقایا جات کی ادائیگی کے لیے وفاقی حکومت نے 11ارب روپے سے زائد قرضہ جاری دیا

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل مل کو 11 ارب 44 کروڑ 10 لاکھ روپے قرضہ جاری کردیا ہے۔ وزارت خزانہ نے پاکستا ن اسٹیل مل کو قرضے کے اجرا کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جاری کردہ قرضہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کے فیصلے کے مطابق دیا جارہا ہے، قرضہ

اسٹیل مل کے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے دیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رقم پاکستان اسٹیل مل کے اکاونٹ میں منتقل کر دی گئی ہے جسے 20سال میں واپس کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں