پوری دنیا وزیراعظم عمران خان کی معترف ہو گئی ، امریکی تجزیہ کار نے کپتان کی تعریفوں کےپل باندھ دیئے

کراچی (پی این آئی) عمران خان وزارت عظمیٰ کی مدت پوری کرنیوالے پہلے وزیراعظم بن سکتے ہیں، تجزیہ کار مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی کامیاب پالیسی نے وزیراعظم کی باقی ماندہ مدت پوری کرنیکی راہ ہموار کردی ہے، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے، ممکن

ہے کہ وہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم بن جائیں جو اپنی مدت مکمل کریں گے۔مقامی اخبار کے مطابق وڈرو ولسن انٹرنیشنل سینٹر فار اسکالرز، واشنگٹن میں جنوبی ایشیا کے لیے سینیئر پروگرام ایسوسی ایٹ اور تجزیہ کار مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ رواں برس اپریل میں ایک پاکستانی کالم نگار سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں پیش گوئی کی تھی کہ اگر اہم تبدیلیاں نا کی گئیں تو عمران خان کی حکومت جون میں ختم ہوسکتی ہے۔ تاہم، جون آیا اور چلا گیا مگر حکومت اب تک قائم ہے۔ سہیل وڑائچ کی طرح دیگر اور بھی تجزیہ کار ہیں جو عمران خان کی مدت مکمل کرنے سے متعلق سوالات اٹھاتے ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں اب تک کوئی ایسا وزیراعظم نہیں گزرا ہے جس نے وزارت عظمیٰ کی اپنی مدت مکمل کی ہو۔ موجودہ حکومت کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی ہے، یہاں تک کے پی ٹی آئی ووٹرز بھی حکومتی کارکردگی سے مایوس نظر آئے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں بھی حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہیں کرسکی ہیں۔تاہم، کورونا وائرس کی مشکل صورت حال میں عمران خان نے جو لائحہ عمل اختیار کیا خاص کر ترقی پذیر معیشتوں کے لیے یہ پالیسی واقعی سازگار ہے۔ دنیا کے متعدد ممالک نے عمران خان کے اس منصوبے کو سراہا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے۔اقوام متحدہ اور بل گیٹس ، پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف کارکردگی دکھانے والے کامیاب ممالک میں شامل کرچکے ہیں۔ جس کی وجہ سے عمران خان کے لیے باقی ماندہ تین سال مکمل کرنے کی راہ ہموار ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں