محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب اور کہاں ہو گا؟ شہادتیں ریکارڈ کرانے کے لیے کن نمبروں پر رابطہ کریں؟

کراچی(پی این آئی)، نئے اسلامی سال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اگست کو کراچی میں ہوگا۔مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ محرم الحرام 1442ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی

پاکستان کا اجلاس بعد نمازِ عصر ہوگا۔اجلاس محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا۔

چاند سے متعلق شہادت دینے کے لئے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں
0321-2022000
0321-2484604
021-99261404
021-99261403

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں