بدھ سے جمعرات تک بارشیں، ملک کے کون کون سے علاقے جل تھل ہو جائیں گے؟ جانیئے اس رپورٹ میں

اسلام آباد(پی این آئی)بدھ سے جمعرات تک بارشیں، ملک کے کون کون سے علاقے جل تھل ہو جائیں گے؟ جانیئے اس رپورٹ میں۔محکمہ موسمیات نے بدھ سے جمعہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، مون سون ہواؤں کے باعث آئندہ تین سے چار روز میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ

موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے جمعہ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بدھ سے جمعہ کے دوران ساہیوال، فیصل آباد، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بدھ سے جمعہ کے دوران دیر، مردان، چار سدہ اور کشمیر کے اکثر مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے جمعہ کے دوران سرگودھا، ایبٹ آباد، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ میں موسلا دھار بارش متوقع ہے، جبکہ بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، وزیرستان، بنوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔بدھ سے جمعہ کے دوران ڈی آئی خان، موسیٰ خیل، بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جبکہ اربن فلڈنگ کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں