بل گیٹس نے کورونا ویکسین کی 20کروڑ خوراکوں کی تیاری کی تاریخ کا اعلان کر دیا، کس ملک کی کمپنی کو بل گیٹس نے ویکسین کی تیاری کے لیے کروڑوں ڈالر امداد فراہم کی تھی؟

سیول(پی این آئی)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے سال جون تک کروناویکسین کی 200 ملین خوراکیں تیار ہوجائیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی ادویہ ساز کمپنی ’ایس کے بائیو سائنس‘ بل گیٹس کے تعاون سے کروناویکسین کی تیاری میں جٹی ہوئی ہے

جس سے متعلق بانی مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ مذکورہ کمپنی اگلے جون تک 200 ملین کروناویکسین تیار کرلے گی۔رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ ایس کے بائیکو سائنس اگلے سال جون تک دو سو ملین کروناویکسین تیار کرنے کی صلاحیت پیدا کرچکی ہے۔بل گیٹس کے خط سے متعلق جنوبی کوریائی صدر کے آفس نے بتایا تاہم دفتر نے خط کی مکمل تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ امیرترین شخص جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ویکسین پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔خیال رہے کہ بل گیٹس نے رواں سال مئی میں کوریائی کمپنی کو 3.6 ملین ڈالر ویکسین کی تیاری کی مد میں دیا تھا اور اب تک کروناویکسین سے متعلق مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ جبکہ ایس کے بائیو سائنس اس کے علاوہ دیگر کرونا ویکسین پراجیکٹ پر کام کررہی ہے جس میں دیگر ممالک کا بھی تعاون حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں