تیز ہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریو ں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔تاہم با لا ئی خیبر پختو نخوا ، کشمیر ،خطہ پوٹھوہار، مشرقی بلوچستان جنوبی پنجاب اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر

علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا ، جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 21، بنوں 04،چراٹ 01، پنجاب : بہاولپور ائیر پورٹ 06، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 06، ایئر پورٹ 01)، بلوچستان : بارکھان میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46،سبی، دادو اور شہید بینظیر آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں