گزشتہ روز قابض فوجیوں نے سری نگر میں 15 گھر نذر آتش کر دیئے، وزیراعظم عمران خان کی سوشل میڈیا پر کشمیر مہم جاری

اسلام آباد(پی این آئی)گزشتہ روز قابض فوجیوں نے سری نگر میں 15 گھر نذر آتش کر دیئے، وزیر اعظم عمران خان کی سوشل میڈیا پر کشمیر مہم جاری۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے9 لاکھ عسکری اہلکار کشمیریوں پر ستم ڈھا رہے ہیں، گزشتہ روز قابض فوجیوں نے سری نگر میں 15 گھر نذر آتش

کر دیئے تھے۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ میں دہرا رہا ہوں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتل ِعام سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کرسکتا ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گزشتہ روز قابض فوجیوں نے سری نگر میں 15 گھر نذرآتش کر دیئے تھے۔ ہندوتوا پر ایمان رکھنے والی قابض مودی سرکار چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی کا تناسب بدلنے کیساتھ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔اس سے قبل 17 مئی کو بھی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی کارروائیوں سے متعلق پیغام جاری کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close