گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش دیوار گرنے سے 2 سالہ بچی ہلاک اور والد زخمی

لاہور(پی این آئی)ل پنجاب کے مختلف شہروں میں رات سے ہی گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش جاری ہے، جس سے آتی گرمی کوبریک لگ گئے۔فیصل آباد کے مہندی محلہ میں بارش کےدوران مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 سالہ بچی جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا۔

بارش سے لاہورکے مختلف علاقوں، بہاول پور، اوچ شریف،جہانیاں، لیہ اور گوجرہ میں موسم خوش گوار ہوگیا۔جنوبی پنجاب کے کسانوں کا کہنا ہے کہ بارش سے گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔بنوں اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ ڈی آئی خان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔ادھر شمالی وزیرستان کے بیشتر علاقوں میں رات بھر گرج چمک کے ساتھ موسلا دار بارش کے بعد دریائے ٹوچی میں شدید طغیانی آگئی ہے۔دریائے ٹوچی میں طغیانی کے باعث قریبی دیہات کا میران شاہ سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں