کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری، ڈاکٹر نے خود کشی کر لی

فرانس(پی این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور عالمگیر وبا نے اب تک ہزاروں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے تاہم اب موت کے خوف سے لوگوں نے خود کشیاں بھی شروع کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے لیگ ون کلب ریمس کے ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز نے کورونا

وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کر لی۔ فرانسیسی فٹ بال کلب ریمس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ریمس کلب اور سیکڑوں مرد و خواتین برنارڈ کی موت پر افسردہ ہیں۔ فرانسیسی فٹ بال کلب ریمس کے میئر کا کہنا تھا کہ 60 سالہ ڈاکٹر برنارڈز گونزالیز اس کلب کے ساتھ گزشتہ 20 سالوں سے وابستہ تھے۔ میئر نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر برنارڈز نے خودکشی سے پہلے ایک خط بھی لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔خیال رہے فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 93 ہزار کے قریب متاثر ہو چکے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں