(پی این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرض کی ادائیگی ایک سال کیلئے مؤخر کرنے کے فیصلے کی وضاحت کردی۔آٹوز، ہاؤسنگ، کنزیومر لون اور کریڈٹ کارڈز پر قرض کی مؤخر ادائیگی سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت سامنے آگئی۔اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ماضی میں قرض کو بلاتاخیر واپس کرنے والے
افراد ہی قرض کی اصل رقم پر 1 سال کی رعایت کے اہل ہوں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ افراد کیلئے اصل رقم کی ادائیگی ایک سال تک کے لیے مؤخر کردی گئی ہے تاہم سود کی ادائیگی کرنی ہوگی، خواہش مند افراد سود اور اصل رقم کی ادائیگی ایک سال سے زائد عرصے تک مؤخر کرانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اس عمل میں کوئی اضافی فیس یا سود میں اضافہ نہیں ہو سکے گا، قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست رجسٹرڈ نمبر یا ای میل سے بینک کو بھیجنا ہوگی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں