کراچی میں کورونا وائرس کے 11 نئے کیسز کی تصدیق،صوبے میں کل تعداد 440 ہو گئی

سندھ(پی این آئی)کراچی میں کورونا وائرس کے 11 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد کراچی میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 440 ہو گئی ہے ۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر کراچی میں کورونا وائرس کے 11 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، ایک کیس حیدرآباد اور 7 کیسز لاڑکانہ کے قرنطینہ

میں سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 440 ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1235 سے تجاوز کر گئی ، وائرس اب تک 9 مریضوں کی جان لے گیاجبکہ 23 افراد مکمل طور پر صحت ياب ہوئے ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ کيسز 429 جبکہ پنجاب میں تعداد 408 ہوگئے ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 147، بلوچستان میں 131 اور اسلام آباد میں 27 کيسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں 23 افراد کورونا وائرس سےمکمل طور پر صحتياب ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں