کراچی، اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ ہے، میں عوام سے ہوں اور عوام مجھ سے ہے، ایسے کڑے وقت میں پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کسی ضرورت مند کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔تفصیلات کے
مطابق ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومیہ اجرت کمانے والے افراد کی امداد کے میکنزم کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں شیری رحمان، نیر بخاری، سید نوید قمر، سلیم مانڈوی والا اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس شریک ہوئے جبکہ تاج حیدر، وقار مہدی، امتیاز شیخ، مرتضی وہاب اور حارث گزدر کے علاوہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے پی پی پی کراچی کے صدر سعید غنی بھی ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں یومیہ اجرت کمانے والے پریشان نہ ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ ہے، انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ایک ایک مزدور کے گھر پہنچے اور اسے راشن دے اور گھروں کی دہلیز پر یومیہ اجرت کمانے والوں کو راشن پہنچایا جائے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کے ذمہ داران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ سندھ کے کسی مزدور کے گھر میں فاقے نہیں ہونے چاہئیں، اس موقع پر سندھ حکومت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی قیادت کو ضرورت مندوں کی مدد کیلئے اپنی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومیہ اجرت کمانے والے افراد کیلئے سندھ کے ہر ضلع کے ڈی سی کو پہلے فیز میں دو کروڑ روپوں کے اجرا پر اظہار اطمینان کیا، انہوں نے ہدایت کی کہ پہلے فیز کے تحت یومیہ اجرت کمانے والوں کو راشن کی تقسیم فی الفور شروع کی جائے۔اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومیہ اجرت کمانے والے افراد کی مدد کیلئے دوسرے فیز پر سندھ حکومت کی بریفنگ بھی لی، ویڈیو لنک اجلاس کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے زکوۃ مستحقین کے حوالے سے بھی استفسار کیا جس کے جواب میں سندھ حکومت کے ذمہ داران نے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ ایک لاکھ زکو مستحقین کو ان کے اکاؤنٹس میں پیسے منتقل کردئیے گئے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر سندھ حکومت کو یومیہ اجرت کمانے والے افراد کے رابطے کے حوالے سے ہیلپ لائن بنانے کی بھی ہدایت کی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں