کورونا وائرس کی روک تھام، امریکا نے پاکستان کا خزانہ کروڑوں ڈالرز سے بھر دیا، امریکی سفیر نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) امریکا نے پاکستان کو کورونا ریلیف کیلئے1ملین ڈالر نئے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جانز نے کہا کہ امریکا کورونا کیخلاف لڑائی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، خیبرپختونخوا کو13 جدید ایمبولینسیں بھی فراہم کریں گے، سندھ حکومت کو18ملین ڈالرفراہم کر

دیے۔پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جانز نے کورونا وائرس سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکا کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ کورونا کیخلاف ہنگامی امداد کیلئے پاکستان کو ترجیحی ملک میں رکھا ہے۔ کورونا وائرس پاکستان میں پاکستانی شہریوں سمیت امریکی شہریوں کو بھی متاثرکررہا ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا لیب اور کورونا وائرس کی نشاندہی کیلئے1ملین ڈالرکے نئے فنڈز فراہم کرے گا۔خیبرپختونخوا میں صحت حکام کو 13 جدید ایمبولینسیں بھی فراہم کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کو جیکب آباد انسٹیٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے قیام کیلئے 18ملین ڈالرفراہم کیے گئے۔امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا اور پاکستان عالمی سطح پر صحت سے متعلق چیلنجزسے نمٹنے کیلئے دیرینہ شراکت دار ہیں۔ دوسری جانب آئی ایم ایف اورعالمی بینک نے ایک خط کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ جی 20 ممالک غریب ملکوں کے قرضوں کی ادائیگی معطل کریں۔قرضوں کی معطلی سے کورونا وائرس سے پریشان غریب ملکوں کو آسانی ملے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے مشترکہ خط میں کہا گیا کہ وقت کا تقاضا ہے ترقی پذیر ملکوں کو ریلیف اور فنانشل مارکیٹس کو اسٹرانگ سگنل دیا جائے۔ ادھروفاقی وزیر ریونیو حماد اظہرکا کہنا تھا کہ قرضوں کی معطلی کے آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے خط کا خیر مقدم کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان پہلے ہی کورونا وائرس کے تناظر میں قرضوں کی معطلی پر زور دے رہے تھے، امید ہے کہ عالمی ادارے قرضوں کی معطلی کی اس تجویز کو قبول کرلیں گے۔ واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1106ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں 417، پنجاب میں 323، بلوچستان میں 131، گلگت بلتستان 84 ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 102مریضوں کا اضافہ ہوا، ابھی تک 21مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔افسوس کے ساتھ 8 اموات ہوئی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close