اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کل نیشنل کو آرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا مقصد تمام صوبوں کے درمیان معلومات کے تبادلے کا
نظام ہے، کمیٹی کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق اعداد وشمار کو ایک جگہ جمع کیا جا رہا ہے، وفاق اور صوبوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔پاکستان میں موجود ہ کیسز کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 534 کیسز ہیں جس میں سے پنجاب میں 104، سندھ میں 269 مریض ہیں، کورونا وائرس کے 5 مریض صحت یاب ہو چکے جب کہ 3 کا انتقال ہوگیا ہے۔معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں انٹری پوائنٹس پر 13ہزار سے زائد لوگوں کی اسکریننگ کی گئی جب کہ ایران سے آنے والے 3 ہزار 378 افراد مختلف قرنطینہ سینٹرز میں موجود ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 46 مشتبہ کیسز سامنے آئے، اور اب تک پاکستان میں داخل ہونے والے 14 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں