لاہور(پی این آئی) آسٹرالوجسٹ سامعہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے حوالے سے15اپریل سے حالات ٹھیک ہوں گے، دنیا میں 13مئی سے چیزیں ٹھیک ہونا شروع ہوں گی،پاکستان میں16مارچ سے15اپریل تک سفر کٹھن رہے گا،22مارچ اور 31مارچ کو پھر کچھ ایسے ہی ستارے اکٹھے ہونے جارہے
ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرا م میں بتایا کہ غیب کا علم اللہ کے پاس ہے، الہام پیغمبروں کی صفات ہے، ہم صرف علم کی بنیاد پر کچھ کہہ سکتے ہیں، یہاں جب بھی کوئی شخص موسم کی پیشگوئی لے کر نکلتا ہے لیکن طوفان کو کوئی نہیں روک سکتا۔ہم پہلے ہی دہشتگردی کا شکار رہے ہیں، ہم نے قرنطینہ کا درد بھگتا ہوا ہے، کشمیریوں نے بھی یہ درد بھگتا ہوا ہے، دنیا تو اب بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں رواں سال 2020ء کے شروع میں کہا تھا کہ اس سال استغفراللہ ،اللہ اکبر کو ملا کر پڑھیں۔کیونکہ یہ ناگہانی آفات کا سال ہے، یہ سال بہت سارے سرپرائز دے گا۔ میرے ساتھ بیٹھے لوگ کہتے تھے کہ ہم تو ایک روشن پاکستان میں داخل ہورہے ہیں، تب بھی میں کہتی تھی یہ بات سچ ہو، اور میری پیشگوئی غلط ثابت ہو۔اللہ نے سارا علم کسی کو نہیں دیا۔ مجھے اپنے علم کی بنیاد پر لگ رہا تھاکہ نائن الیون جیسے حالات پیدا ہوں گے۔جنگ کی حالت پیدا ہورہی ہے،پاکستان میں رواں سال کے پہلے 6مہینوں میں ایمرجنسی کے حالات نظر آرہے ہیں، رواں سال بھی سال2000ء کا نقشہ بنا ہوا ہے۔جب نائن الیون ہوا، اور دنیا جنگ میں چلی گئی۔ٹرمپ نے بھی یہی کہا کہ ہم کورونا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے پاس حمد بیان کرنے والے تو فترشتے موجود ہیں، لیکن ہمیں بھی اللہ کی حمد بیان کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوراسال سرپرائزز والا سال ہے، لیکن علم کہتا ہے کہ 20مارچ سے آسٹرالوجی کا سال شروع ہوگیا ہے۔ اس دن دعاؤں کا دن ہے۔22مارچ اور 31مارچ کو پھر کچھ ایسے ہی ستارے اکٹھے ہونے جارہے ہیں،پاکستان میں15اپریل سے چیزیں نارمل ہونا شروع ہوں گی، جبکہ دنیا میں 13مئی سے حالات ٹھیک ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں