کروناوائرس سے متاثرہ افراد کیلئے وزیراعلیٰ سندھ نے بڑا فیصلہ کر لیا

کراچی(پی این آئی): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے سکھر آئیسولیشن سینٹر میں موجود تمام افراد کے گھروں میں راشن پہنچانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر ناصر شاہ کو زائرین کے گھروں میں راشن پہنچانے کی ہدایت کردی ہے۔ راشن ان گھروں میں

فراہم کیے جائیں گے جن کے افراد کروناوائرس سے متاثر ہیں اور سکھر آئیسولیشن سینٹر میں موجود ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں آپ کمانے والے لوگ آئیسولیشن میں ہیں، آپ کو گھر کی روٹی روزی کی فکر ہے، آپ یہ فکر چھوڑ کر اپنی صحت پر توجہ دیں۔مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے گھر کا چولہا آپ کی حکومت بجھنے نہیں دے گی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وائرس چین سے شروع ہوا،سب سے پہلے چین سے آنے والے 34 لوگوں کو ٹیسٹ کیاگیا تھا، چین سے کوئی بھی کیس پاکستان منتقل نہیں ہوا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب سے پہلے کراچی کے شخص میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی، اب تک سندھ میں 393 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ اب تک صورت حال قابو میں ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں