بڑےملک کا فوجی طیارہ گر کر تباہ

روس کے امور ریجن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

 

روسی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ روز روس کے انتہائی مشرقی علاقے امور میں فوج کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

 

سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس کے مطابق وزارت نے بتایا کہ 29 ستمبر کو امور کے علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران ٹی یو-95 طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

 

طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گرا، ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والے عملے کے ارکان کی تعداد 6 ہے جبکہ زخمی ہونے والے ایک شخص کو طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔