مہنگائی کے ماروں پر ایک اور وار ، عوام بلبلا اٹھے

شہر کی اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتیں سرکاری نرخ نامے سے کہیں زیادہ وصول کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، مختلف سبزیاں مقررہ سرکاری قیمت سے 20 سے 30 روپے زائد میں فروخت کی جا رہی ہیں۔

 

مارکیٹ میں نیا کچا آلو درجہ اول سرکاری قیمت 30 روپے کے بجائے 50 روپے فی کلو، پیاز 175 کے بجائے 220 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

 

درجہ اول ٹماٹر کی سرکاری قیمت 150 روپے مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں 220 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ کریلا 205 کے بجائے 230 روپے، شملہ مرچ 280 کے بجائے 300 روپے اور سبز مرچ 150 کے بجائے 170 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

 

اسی طرح بند گوبھی کی سرکاری قیمت 140 کے مقابلے میں 160 روپے جبکہ پھول گوبھی 180 کے بجائے 190 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

 

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے کے باوجود سبزی فروش من مانے دام وصول کر رہے ہیں، جس کے باعث انہیں روزمرہ استعمال کی سبزیاں مہنگے داموں خریدنا پڑ رہی ہیں۔