سندر ملتان روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار ٹرک کے نیچے آگیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی شناخت 44 سالہ نظام کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے میں ٹرک ڈرائیور بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔






