ٹرمپ کی ایران کو ’مٹانے‘ کی دھمکی پر تہران کا اقوام متحدہ سے بڑا احتجاج

*ایران کا ٹرمپ کی دھمکی پر اقوام متحدہ سے رجوع*

 

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنرل اسمبلی میں ایران کو “مٹانے” کی دھمکی پر اقوام متحدہ میں شکایت کر دی۔

 

ایرانی سفیر غلام حسین درزی نے 27 ستمبر کو سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا۔ خط میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے 22 ستمبر کو 81ویں اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو مٹانے کا راستہ بھی موجود ہے۔

 

ایرانی سفیر کے مطابق اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے کسی رکن ملک کو تباہ کرنے کی دھمکی انتہائی سنگین ہے، اسے سیاسی بیان بازی سمجھ کر نظرانداز نہ کیا جائے۔