سونے کی قیمت میں حیران کن کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

*سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 12800 روپے سستا*

 

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، آج بھی نرخ کم ہو گئے۔

 

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 12,800 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے ہو گیا۔ 10 گرام سونا 10,973 روپے کمی سے 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے کا ہو گیا۔

 

فی تولہ چاندی 325 روپے کمی سے 6578 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 128 ڈالر سستا ہو کر 4156 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔