خیبر پختونخوا حکومت کسی ایک کا انتخاب کرے۔۔۔ وفاقی وزراء کا بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

*خیبرپختونخوا حکومت واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا دہشتگردوں کے ساتھ، وفاقی وزراء*

 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو واضح کرنا ہوگا وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا دہشت گردوں کے ساتھ۔

 

طلال چوہدری نے کہا نادرا سسٹم میں دہشت گردوں کی تصویر ڈالنے پر وہ افغانستان کا نکلا۔ پاکستان میں دہشت گردی کے 70 فیصد واقعات میں افغانی ملوث ہیں۔ افغانستان سپر پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کے پی حکومت نے 14 سال سے فورسز کو قیادت اور وسائل نہیں دیے، صوبے میں نہ فرانزک لیب ہے نہ سیف سٹی۔ وزیراعلیٰ انسداد دہشت گردی اجلاسوں میں نہیں آتے لیکن این ایف سی کے پیسوں کے لیے اسلام آباد آ جاتے ہیں۔

 

عطا تارڑ نے کہا یہ لوگ ٹی ٹی پی کی بی ٹیم ہیں، ان کی نیت بھی خراب اور طبیعت بھی خراب ہے۔ کے پی میں آج بھی نان کسٹم پیڈ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں چلتی ہیں جو دہشت گرد استعمال کرتے ہیں۔ وفاق نے بلٹ پروف گاڑیاں دیں مگر نہیں لیں۔