*بارشیں نہ ہونے سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی*
بارشیں نہ ہونے کے باعث تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے۔
ڈیم انتظامیہ کے مطابق موجودہ سطح 1527.19 فٹ ہے، جبکہ ڈیڈ لیول 1402 فٹ اور فل لیول 1550 فٹ ہے۔
پانی کی آمد 65 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک ہے۔ ڈیم میں بجلی کے 17 یونٹ کام کر رہے ہیں جن سے 1270 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، جبکہ پیداواری صلاحیت 4888 میگاواٹ ہے۔






