*وزیراعظم سبسڈی اسکیم: صرف ٹوکن والی گاڑی کو سستا پیٹرول ملے گا*
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم سبسڈی اسکیم میں صرف ٹوکن جنریٹ ہونے والی گاڑی کو ہی سستا پیٹرول ملے گا۔
رہنما نعمان علی بٹ نے کہا حکومت کی ہدایت کے مطابق غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو سستا پیٹرول نہیں ملے گا۔ پمپ مالکان قانوناً صرف اسی گاڑی کو رعایتی پیٹرول دینے کے پابند ہیں جس کا ٹوکن سسٹم میں ظاہر ہو رہا ہو۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر رجسٹرڈ گاڑی یا بائیک میں سبسڈی والا پیٹرول ڈلوانے پر اصرار نہ کریں۔ ملک بھر میں اس اسکیم میں 50 لاکھ سے زائد افراد رجسٹر ہو چکے ہیں اور 100 روپے فی لیٹر تک ریلیف دیا جا رہا ہے۔






