انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

*انکم ٹیکس ریٹرن کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ توسیع کا مطالبہ*

 

ایف پی سی سی آئی نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2026 تک بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

 

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا توسیع سے ٹیکس نیٹ میں وسعت اور تاجروں کو سہولت ملے گی۔ ایف بی آر کا IRIS پورٹل شدید ٹریفک کے باعث سست اور کریش ہو رہا ہے، سسٹم کی ناکامی کی سزا ٹیکس دہندگان کو نہ دی جائے۔

 

انہوں نے کہا ٹیکس قوانین میں ترامیم سے تاجروں کو ابہام ہے، مہنگائی سے چھوٹے تاجر متاثر ہیں، توسیع نہ ملی تو کئی کاروباری نان فائلر اور جرمانوں کی زد میں آ جائیں گے۔ وزیراعظم اور چیئرمین ایف بی آر زمینی حقائق کا نوٹس لیں۔