*76 سالہ اسیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے قید میں تکیوں پر خوبصورت کشیدہ کاری کر دی*
پی ٹی آئی کی 76 سالہ اسیر رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے قید کے دوران تکیوں اور صوفہ کشنز پر ہاتھ سے کشیدہ کاری کی۔
انہوں نے مختلف رنگوں کے دھاگوں سے ہاتھی، گھوڑا، الو، بلیاں، پرندے، تتلیاں، پھول اور بیل بوٹے بنائے۔
ڈاکٹر یاسمین کا کہنا ہے کہ یہ تخلیق اسٹوڈیو میں نہیں پسِ زنداں ہوئی ہے، ہر ٹانکا صبر کی علامت اور ہر رنگ امید کی کرن ہے۔ جب وقت تھم جائے تو تخلیق بہترین سہارا بنتی ہے۔
انہوں نے کہا جب حالات قابو میں نہ رہیں تو تخلیق ہی تسکین دیتی ہے، مشکل ترین حالات میں بھی خوبصورتی نمودار ہوتی ہے۔ انہوں نے ایک کتاب بھی تحریر کی ہے جو جلد منظر عام پر آئے گی۔






