گور نرراج کی دھمکیاں ، سہیل آفریدی کا ردِ عمل سامنے آ گیا

*گورنر راج یا ایمرجنسی کی دھمکیوں سے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، وزیراعلیٰ کے پی*

 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کی دھمکیوں سے اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

 

امن و امان سے متعلق اجلاس میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام، پولیس اور فوج نے قیام امن کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، 80 ہزار سے زائد افراد نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن دو دہائیوں کی قربانیوں سے حاصل امن کو بدامنی کی نذر کر دیا گیا۔

 

انہوں نے کہا دہشت گردوں کی دوبارہ آبادکاری تک وفاق کو مسلسل خبردار کیا، کئی بار خطرے سے آگاہ کیا مگر بیانات کو پروپیگنڈا قرار دیا گیا۔ ریاست کی موجودہ پالیسی غلط ہے اور صوبے کو دوبارہ دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے کی پالیسی ناقابل قبول ہے۔