ایران میں دو ہفتوں کے اندر کیا ہونیوالا ہے ؟ امریکی وزیر خزانہ کا بڑا دعویٰ

*امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ، دو ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت کے لیے کچھ نہیں بچے گا*

 

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت کے لیے کچھ نہیں بچے گا۔

 

فاکس نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے پیش گوئی کی کہ ایران چین کو تیل کی آخری کھیپیں بھیج دے گا جس کے بعد تہران کے پاس کچھ نہیں بچے گا۔ ان کے مطابق صرف ڈیڑھ کروڑ بیرل ایرانی تیل ترسیل کے لیے باقی ہے کیونکہ امریکا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ امریکا اب تک ایک ارب سے زائد بیرل تیل باہر نکال چکا ہے جبکہ ایران صفر پر ہے۔ آپریشن “اکنامک آؤٹ کاسٹ” نے تہران کو اقتصادی طور پر تنہا کر دیا ہے اور اس کا مقصد ایران کو مستقبل کے کسی معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے مجبور کرنا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ایران دباؤ محسوس کر رہا ہے اور دوبارہ معاہدے میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے۔

 

دوسری جانب ٹرمپ نے فون انٹرویو میں کہا کہ اس ہفتے ایران سے مزید مذاکرات متوقع ہیں، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن یہ وہ معاہدہ نہیں جو میں چاہتا ہوں۔