ملازمین کیلئے تنخواہوں سے متعلق بڑی خوشخبری

لیسکو نے وفاق کی کفایت شعاری پالیسی کے باوجود تمام افسران اور ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری دے دی ہے۔

 

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کروڑوں روپے کے بونس کی ادائیگی کی منظوری دی جس کے بعد افسران اور ملازمین کو ادائیگی شروع ہو گئی ہے۔

 

وفاقی حکومت نے مختلف اداروں اور محکموں کو اخراجات کم کرنے کی ہدایت کی تھی، اس کے باوجود لیسکو نے بونس دینے کی منظوری دی۔